فجر 3:46 اشراق 5:19 ظہر 12:16 عصر 5:08 مغرب 7:12 عشاء 8:46

عقیدہ ختم نبوت

نزول عیسٰی علیہ السلام

اسلامی عقیدے کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قبل کم وبیش سوالاکھ انبیاء کرام علیھم السلام دنیا میں بھیجے گئے ہیں۔ اسلام میں ان تمام پر ایمان اور انکی تعظیم و تکریم ضروری ہے اور کسی بھی نبی کی شان میں ادنیٰ توہین بھی انسان کو کفر کی اتھاہ گہرائیوں میں پٹخ دیتی ہے۔ لیکن مرزا قادیانی نے تمام انبیاء کرام علیھم السلام کی توہین کی اور بالخصوص حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں وہ زبان استعمال کی کہ کلیجہ منہ کو آتا ہے۔ آپ بھی دل تھام کر مندرجہ ذیل حوالہ جات پڑھیے۔

مزید پڑھیں

قادیانی کافر کیوں ہیں؟

فتنہ قادیانیت تاریخ اسلام میں سب سے بڑا ارتدادی فتنہ ہے۔ قادیانیوں کے کفر کے بارے میں شروع سے آج تک دنیا بھر کے علماء و مفتیان کرام ایک ہی نظریہ رکھتے آئے ہیں، لیکن اس کے باوجود قادیانی کمال ڈھٹائی سے اپنے عقائد کفریہ کو اسلام ثابت کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔ اس سلسلہ میں کبھی تو قرآن و حدیث میں تحریف کرتے ہیں،کبھی اسلامی عقائد پر عقلی شبہات سامنے رکھتے ہیں اور کبھی قادیانیت سے ناواقفیت رکھنے والے سادہ لوح مسلمانوں کے سامنے اپنے ظاہری اعمال رکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہم بھی کلمہ اسلام پڑھتے ہیں، نماز پڑھتے ہیں، مساجد تعمیر کرواتے ہیں، قرآن و حدیث کو مانتے ہیں اور بڑے رفاعی کا م بھی کرواتے ہیں، پھر ہم کا فر کیوں ہیں؟ بعض مسلمان ان کے ظاہری اعمال کو دیکھتے ہوئے انہیں بھی مسلمانوں کا فرقہ سمجھنے لگتے ہیں حالانکہ قادیانیوں کا مسلمانوں سے اسلام کے بہت سے بنیادی عقائد میں اختلاف ہے۔ یہ بات قادیانی بھی جانتے ہیں کہ مرزا قادیانی نے مسیلمہ کذاب کی طرح دعویٰ نبوت کیاہے اور مسیلمہ کذاب اور اس کے تمام پیروکار بھی کلمہ اسلام پڑھتے تھے، توحید، رسالت، وجود ملائکہ، قبر، حشر غرض تمام عقائد کوبھی مانتے تھے اور اذان و اقامت اور مساجد بھی مسلمانوں جیسی تھیں۔ قبلہ کی طرف منہ کرکے نماز بھی پڑھتے تھے یہاں تک کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی بھی مانتے تھے، لیکن ان سب کے باوجودنبوت کا دعویٰ کرنے کیوجہ سے حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے متفقہ طور پر مسیلمہ کذاب اور اسکے ماننے والوں کو کافرو مرتد قرار دے کر ان کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے 27 ہزار مسیلمیوں کو واصل جہنم کیا تھا۔ اسی طرح دور خلافت کے بعد بھی جب کبھی کسی شقی ازلی بدبخت نے نبوت کا اعلان کیا تو اسے دعویٰ نبوت کیوجہ سے بالاتفاق کافر و مرتد قرار دیاگیا، جبکہ مرزا قادیانی نے دعویٰ نبوت کے ساتھ بہت سے دیگرمسلّمہ قطعی عقائد کا بھی انکار کیا ہے اور اس کے علاوہ اللہ تعالیٰ، انبیاء کرام علیھم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنھم، اہل بیت اطہار رضی اللہ عنھم، اولیاکرام رحمہ اللہ، شعائر اسلام اور اہل اسلام کے بارے میں وہ گستاخیاں کیں ہیں کہ کلیجہ منہ کو آتاہے۔ قادیانیوں کے انہی کفریہ عقائد اور توہین آمیز عبارات کی وجہ سے امت مسلمہ قادیانیوں کے کفر کا اعلان کرتی آئی.

مزید پڑھیں

ظہورامام مہدی علیہ الرضوان

عن ابی سعید الخدری رضی اللہ عنہ مرفوعا لا تقوم الساعۃ حتٰی تملا الارض ظلما وجورا وعدوانا ثم یخرج من اھل بیتی من یملاھا قسطاوعدلا ( المستدرک ج 4 ص 557) حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا قیامت قائم نہ ہوگی یہاں تک کہ زمین ظلم و جور سے بھر جائے۔ بعد ...

مزید پڑھیں